بولیویا : طیارہ حادثے کی تحقیقات کے بعد پائلٹ و معاون گرفتار
لا پاز(اے ایف پی)رواں سال فروری میں لا پاز کے القلطو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بولیویا کی فضائیہ کے سی130 کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے بعدپائلٹ اور معاون کو گرفتار کر لیا گیا ،
حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے ،طیارہ رن وے سے ہٹ کر شہری علاقے میں جا گرا تھا ۔ پراسیکیوٹرکے مطابق پائلٹ اور کوپائلٹ کو تفتیش کے بعد مقدمے کی کارروائی سے پہلے حراست میں لیا گیا۔