بحرِ اوقیانوس میں کروز شپ پر ہنٹا وائرس سے 3 افراد ہلاک
جنیوا (اے ایف پی)بحرِ اوقیانوس میں کروز شپ پر ہنٹا وائرس سے تین افراد ہلاک اور ایک شدید حالت میں جنوبی افریقا کے ہسپتال میں داخل ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک کیس لیبارٹری میں تصدیق شدہ ہے جبکہ مزید پانچ مشتبہ کیسز زیرِ نگرانی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ صحت کے ماہرین کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ مزید حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔واضح رہے یہ وائرس عام طور پر چوہوں اور دیگر چھوٹے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جوانسانوں میں شدید سانس کی بیماری پیدا کر سکتا ہے جسے ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم کہا جاتا ہے ۔