یو اے ای میں حملے تمام سکولز کو آن لائن کلاسز کا حکم
دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تمام سکولز کو عارضی طور پر آن لائن تعلیم پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔
وزارت تعلیم کے مطابق 8 مئی 2026 تک تعلیمی سرگرمیاں ریموٹ لرننگ کے ذریعے جاری رہیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔