پوپ لیو سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات ، امن کیلئے مشترکہ عزم پر اتفاق
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)ویٹیکن سٹی میں کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ملاقات کی ۔
اعلیٰ سطح ملاقات میں دونوں رہنما ؤں نے امن کیلئے مشترکہ عزم پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں ویٹیکن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ پیٹرو پیرولن بھی موجود تھے ۔ ویٹیکن کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات مشرقِ وسطیٰ کی جنگ پر حالیہ سیاسی اختلافات کے پس منظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے ۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب ٹرمپ اور پوپ کے درمیان مشرق وسطیٰ جنگ پر اختلافات سامنے آئے تھے ۔ ویٹیکن نے کہا کہ اجلاس میں مشترکہ عزم کے تحت امن اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔