استنبول ایئر پورٹ پر برطانوی جوڑا20 کلو منشیات سمیت گرفتار
استنبول(اے ایف پی) ترکیہ کے استنبول ایئر پورٹ پر تھائی لینڈ سے واپس آنیوالے برطانوی جوڑے کو 20 کلو بھنگ برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے سامان سے ویکیوم پیک شکل میں منشیات برآمد ہوئیں۔ دونوں افراد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شہریوں اور ان کے اہلخانہ کو قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ یاد رہے تھائی لینڈ میں 2022 میں بھنگ کو قانونی حیثیت دی گئی تھی، جسکے بعد یورپ میں سمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا۔