بحرین :ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک41 افراد گرفتار
مانامہ(اے ایف پی)بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ کارروائی جاسوسی اور غیر ملکی مداخلت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے بعد کی گئی ۔بحرینی حکام کا کہنا ہے زیرِ حراست افراد کے خلاف قانون کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہر اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ثابت ہو گا۔