تریپورہ میں بھارتی ’بی ایس ایف‘نے 2بنگلہ دیشی شہری فائرنگ کر کے قتل کر دئیے

تریپورہ میں بھارتی ’بی ایس  ایف‘نے 2بنگلہ دیشی  شہری فائرنگ کر کے قتل کر دئیے

اگر تلہ (اے پی پی) بھارتی ریاست تریپورہ میں اگر تلہ کے قریب بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نے دو بنگلہ دیشی فائرنگ کر کے قتل کر د ئیے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف نے ان افراد کو بنگلہ دیش سرحد کے علاقے کملہ ساگر میں قتل کیا ۔ بھارتی پولیس نے ان افراد کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لئے ان پر سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ جب ان لوگوں کا بی ایس ایف کے ساتھ آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے حملہ کر دیا اور وہ جوابی فائرنگ میں مارے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں