مشرق وسطیٰ جنگ، سری لنکا میں بجلی مزید 18 فیصد مہنگی
کولمبو(اے ایف پی) سری لنکا نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث بڑھتے توانائی اخراجات کے پیشِ نظر بجلی کی قیمتوں میں 18 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
نئے نرخوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن نے بتایا کہ ماہانہ 180 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین، صنعتیں، ہوٹل، کاروباری ادارے اور سرکاری دفاتر اضافی نرخ ادا کریں گے ، کم استعمال کرنے والے صارفین متاثر نہیں ہوں گے ۔واضح رہے سری لنکا نے گزشتہ ماہ بھی بجلی ٹیرف میں 40 فیصد اضافہ کیا تھا۔