شام :سابق اعلیٰ سکیورٹی افسر عاطف نجیب کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ
دمشق (اے ایف پی) شام حکومت نے سابق اعلیٰ سکیورٹی افسر عاطف نجیب پر 2011 میں دارا صوبے میں مظاہرین کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کر دیا ۔
نجیب اس وقت سیاسی سکیورٹی کے سربراہ تھے ،ان پر بچوں کی گرفتاری، تشدد، مظاہروں پر شدید طاقت کے استعمال اور دارا کی امامی مسجد میں براہ راست فائرنگ کا الزام ہے ۔ جج نے کہا کہ نجیب اور دیگر مفرور افراد کی کارروائیاں انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ اتوار کو نجیب نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔ گواہوں کے بیانات بھی سنے گئے ۔