کولمبیا میں زیر زمین کان دھماکے میں 4مزدور ہلاک
بوگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا کے وسطی علاقے میں لَس کوئنٹسا کان میں دھماکے کے بعد 4 مزدور ہلاک ہو گئے ۔
مقامی گورنر جارج ایمیلیو رے کے مطابق مزدور 500 میٹر زیر زمین پھنسے ہوئے تھے ۔ دھماکے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطے میں غیر قانونی اور ذاتی کانوں میں حفاظتی معیار کی کمی کی وجہ سے حادثات عام ہیں۔ گزشتہ ہفتے سوتاٹوسا میں زیر زمین کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث نو افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔