جاپان :بحرالکاہل کے میاگی پری فیکچر ساحل پر6اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ
ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان کے شمالی علاقے میں سمندر کے اندرگزشتہ روز 6اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم جاپانی محکمہ موسمیات نے سونامی وارننگ جاری نہیں کی۔۔۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 8بج کر 22منٹ پر شمالی میاگی پری فیکچر کے ساحل کے قریب بحرالکاہل کے پانیوں میں آیا۔ اپریل میں اسی شمالی خطے کے قریب 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔