خاندان ہماری سب سے بڑی طاقت اور خوشیوں کا مرکز و محور:مریم نواز

خاندان  ہماری  سب  سے  بڑی  طاقت  اور  خوشیوں  کا  مرکز و  محور:مریم  نواز

مثالی خاندان کیلئے بزرگوں کا احترام،بچوں کی تعلیم وتربیت اورہر رشتے کو خلوص کیساتھ نبھانا ضروری پیاروں کیساتھ محبت، احترام اور مضبوط رشتے کے عزم کو تازہ کریں :خاندا نوں کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(نیوزایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازشریف نے کہاہے کہ پیاروں کے ساتھ محبت، احترام اور مضبوط رشتے کے عزم کو تازہ کریں،خا ندان ہماری سب سے بڑی طاقت اور خوشیوں کا اصل مرکز و محور ہے ۔ خاندا نوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ دن منا نے کا مقصد عوام میں خاندان کی اہمیت اجاگر کرنا اور خاندانی زندگی  کی افادیت کے متعلق شعور کو اجاگر کر نا ہے ۔ خاندان کے ساتھ مل کر چلنے سے زندگی کی ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے ، خاندان نہ صرف ایک لفظ ہیں بلکہ محبت، خلوص اور سچے ساتھ کا دوسرا نام ہے ۔ خاندان کے دن کی مناسبت سے دعا ہے کہ ہر خا ندا ن ہمیشہ سلامت رہے اور آپس کی محبتیں تا دیر قائم و دائم رہیں۔ خا ندان ہماری پہلی درسگاہ اور ہماری اخلاقی اقدار کی بنیاد ہے ۔

مثالی خاندان کے لئے بزرگوں کا احترام، بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت اور ہر رشتے کو خلوص کے ساتھ نبھانا ضروری ہے ۔ میرے خا ندا ن کا ہر فرد میری زندگی کاسب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔ خاندان کا ساتھ ہی میری سب سے بڑی خوشی اور طاقت ہے ،وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں سائے کی طرح ساتھ نبھانے والا خاندان میسر ہو۔ اپنے ماں،باپ، بہن، بھائیوں اور بچوں کو وقت دیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ فیملی ممبرز ہر مشکل میں شا نہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ نے مزیدکہاکہ رمضان المبارک کے دوران رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ خاندا نوں کی مدد کی گئی ،ضرورت مند خاندا نوں کو حکومت نے دہلیز پر حق پہنچایا،رمضان المبارک میں لاکھوں خاندا نوں کو10,10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی۔ 14لاکھ سے زائد فیملیز کی راشن کارڈ کے ذریعے مدد اور معاونت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں