یواے ای کا آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنیوالی آئل پائپ لائن کی تعمیر تیز کرنے کا فیصلہ
دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والی نئی آئل پائپ لائن کی تعمیر تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق ’’ویسٹ ایسٹ پائپ لائن‘‘فجیرہ بندرگاہ کے ذریعے سرکاری آئل کمپنی کی ترسیلی استعداد کو دگنا کر دے گی اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ سال فعال ہو جائے گا۔ فجیرہ پورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق حبشان آئل فیلڈز سے فجیرہ تک موجود 360 کلومیٹر (224 میل)طویل پائپ لائن کی یومیہ گنجائش 18 لاکھ بیرل ہے ۔متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ کے آغاز میں اوپیک سے علیحدگی اختیار کی اور آئندہ سال تک اپنی تیل پیداوار کی استعداد 50 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران فجیرہ میں تیل تنصیبات کو بارہا نشانہ بنایا گیا ۔