اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا:امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں دو روزہ مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے ۔۔۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کو آگے بڑھائے گی، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے گا اور مشترکہ سرحد پر حقیقی سکیورٹی قائم کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جون میں مذاکرات کے سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرے گا۔29 مئی کو پینٹاگون میں ایک سکیورٹی ٹریک شروع کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے فوجی وفود شرکت کریں گے ۔