پاکستانی رہنما ایران جارہے ، پیشرفت کے امکانات موجود: مارکو روبیو
سٹاک ہوم (دنیا نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور معاہدے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں اور پیشرفت کے امکانات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں،وہ سویڈن پہنچنے پرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ امریکا ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا خواہاں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی رہنما ایران جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔