طالبان کا نیا ازدواجی قانون افغان خواتین کے حقوق پر قدغن :اقوام متحدہ
نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے نئے ازدواجی علیحدگی کے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون افغان خواتین کے حقوق پر قدغن ہے ۔
بین الاقوامی ادارے کے مطابق نئے 31 شقوں پر مشتمل ضابطے میں علیحدگی کے طریقہ کار کو مردوں کے مقابلے میں خواتین کیلئے زیادہ پیچیدہ بنایا گیا ہے ۔ یو این کا کہنا ہے کہ اس قانون سے بچپن کی شادی کے جواز کا بھی تاثر ملتا ہے ، جو تشویشناک ہے ۔