جنگی اثرات ، دبئی کا 40 کروڑ ڈالر کے نئے معاشی مراعاتی پیکیج کا اعلان
دبئی(اے ایف پی)دبئی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے 40 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے نئے معاشی مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
حکام کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کیلئے بلدیاتی فیس میں چھوٹ، کسٹمز جرمانوں میں کمی اور سول ایوی ایشن پرمٹس کی فیس کم کی جائے گی۔ دو ماہ میں مجموعی امدادی پیکجز کی مالیت 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ ایران کے حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی معیشتوں اور کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔