مزدوروں اور تنظیموں کو ہڑتال کا حق حاصل ہے :عالمی عدالت
دی ہیگ(اے ایف پی)دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے ایک اہم مشاورتی رائے میں قرار دیا ہے کہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے 1948 کے معاہدے کے تحت مزدوروں اور ان کی تنظیموں کو ہڑتال کا حق حاصل ہے ۔
عدالت کے صدر یو جی ایواسوا نے کہا کہ یہ حق کنونشن 87 کے تحت محفوظ تصور کیا جاتا ہے ۔ اس فیصلے کو عالمی سطح پر مزدور تعلقات کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے ، جس کے اثرات مختلف ممالک کے لیبر قوانین پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ عدالتی رائے کی قانونی طور پر پابند ی لازم نہیں، تاہم اس کی اہمیت تسلیم کی جا رہی ہے ۔