برطانوی ریڈیو پر غلطی سے شاہ چارلس کے انتقال کی خبر نشر ،معذرت کرلی
لندن(آئی این پی )برطانیہ کے ریڈیو کیرولائن نے غلطی سے شاہ چارلس سوم کی وفات کا اعلان نشر کرنے پر معذرت کرلی۔
ریڈیو انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں بادشاہ کی وفات سے متعلق ہنگامی نشریاتی طریقہ کار خودکار طور پر فعال ہوگیا، جس کے بعد سٹیشن کچھ وقت کے لئے خاموش بھی رہا، مشرقی ایسکس کے شہر مالڈن میں قائم مرکزی سٹوڈیو میں کمپیوٹر خرابی کے باعث یہ غلط اعلان نشر ہوا۔سٹیشن منیجر پیٹر مور کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں وہ خصوصی طریقہ کار متحرک ہوگیا جو برطانیہ کے تمام نشریاتی ادارے بادشاہ یا ملکہ کی وفات کی صورت میں استعمال کے لیے تیار رکھتے ہیں۔