بنگلہ دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ’سوائے اسرائیل‘کے الفاظ شامل کرنیکا اعلان
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ 'سوائے اسرائیل' کے الفاظ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہاکہ جنر پاسپورٹ میں دوبارہ 'سوائے اسرائیل' کی شرط شامل کی جائے گی،
سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی اس پر عمل ہوچکا ہے ۔بنگلہ دیشی وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلا دیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی، عوامی جذبات اور اخلاقی مو قف کے مطابق بحال کیا جا رہا ہے ۔ 2021 میں عوامی لیگ حکومت کے دور میں تقریباً 4500 کروڑ ٹکا کی لاگت سے ای پاسپورٹ سروس شروع کرتے وقت 'سوائے اسرائیل'کی عبارت پاسپورٹس سے ہٹا دی گئی تھی، اس فیصلے پر حسینہ واجد حکومت کو سخت تنقیدکا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔