ترکیہ: اپوزیشن کے دفتر پر پولیس کا دھاوا،آنسو گیس کا استعمال
انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ میں مرکزی اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے صدر دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا ۔
سینکڑوں اہلکار آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے انقرہ میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں داخل ہو گئے ۔ عدالت نے حالیہ فیصلے میں پارٹی قیادت کو معطل کرتے ہوئے سابق چیئرمین کمال کلیچ دار اوغلو کو عبوری سربراہ مقرر کیا تھا۔ پارٹی کارکنوں نے عدالتی حکم کیخلاف عمارت کے داخلی راستے بند کر رکھے تھے ۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے اردوان حکومت پر جمہوری نظام کمزور کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔