بحیرہ ازوف میں2کارگو جہازوں پر ڈرون حملہ 5 آذربائیجانی شہری ہلاک
باکو (اے ایف پی)آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بحیرہ ازوف میں دو غیر ملکی کارگو جہازوں پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ آذربائیجانی شہری ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔۔۔
آذر ی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے 25 شہری ان جہازوں کے عملے میں شامل تھے تاہم یہ جہاز آذربائیجان کی ملکیت نہیں تھے ۔روس نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے دوسری جانب یوکرین کی ڈرون فورسز کے کمانڈر رابرٹ بروودی نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے ماریوپول اور بردیانِسک کی بندرگاہوں اور زیرِ قبضہ ساحلی علاقوں میں پانچ ایسے جہازوں کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر غیر قانونی کارگو لے جا رہے تھے تاہم آذربائیجان کے ہلاکتوں کے دعوے پر انہوں نے براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔