امریکانے کیوبا کے صدر،انکی اہلیہ اورخاندان کے 3افراد پر نئی پابندیاں لگادیں
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے جمعرات کے روز کیوبا کے صدرمیگوئل ڈیاز کینیل، ان کی اہلیہ اور 3 دیگر افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔۔۔
امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق ان پابندیوں میں سابق صدر راؤل کاسترو کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں، جن میں ان کے بیٹے الیجینڈرو کاسترو ایسپین اور پوتے راؤل الیجینڈرو کاسترو کالس کا نام بھی شامل ہے ۔امریکی اقدام کے تحت تمام متاثرہ افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے اور امریکی شہریوں اور کمپنیوں کے ساتھ ان کے کسی بھی مالی لین دین پر پابندی ہوگی۔کیوبا کے صدر نے اس اقدام کو امریکی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔