14پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرزکی کمی ،جنوبی کوریا الیکشن کمیشن کے سربراہ مستعفی

14پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ  پیپرزکی کمی ،جنوبی کوریا الیکشن کمیشن کے سربراہ مستعفی

سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ رہوٹائی ایک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب دارالحکومت سیول میں14پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کے دوران بیلٹ پیپرز کی کمی ہوئی۔۔۔

 اور لوگوں نے احتجاج کیا،یہ واقعہ بدھ کو ہونے والے ملک گیر بلدیاتی انتخابات کے دوران پیش آیا تھا۔حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے زیادہ تر نشستیں جیت لیں تاہم وہ سیول کے میئر کی اہم نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی۔رہوٹائی ایک نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ناقابلِ قبول واقعہ پیش آنا کسی بھی صورت قابلِ معافی نہیں کیونکہ اس نے عوام کے قیمتی حقِ رائے دہی کو متاثر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں