اپنے ہی بچوں کے اغوا کا الزام ،دبئی شاہی خاندان کی مطلقہ بہو گرفتار
دبئی (اے ایف پی )دبئی کے حکمران کے بھتیجے کی سابقہ اہلیہ کو بچوں کی تحویل کے معاملے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن (استغاثہ)نے جمعہ کے روز اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی سابق انٹرنیشنل جمناسٹ زینب جوادلی کو ان کے سابق شوہر، شیخ سعید بن مکتوم بن راشد آل مکتوم کی جانب سے دائر کردہ ایک شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ شیخ سعید نے اپنی سابقہ اہلیہ پر اپنے تین بچوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔