برونائی :سوشل میڈیا پر مقبول شہزادے عبدالمتین کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا

برونائی :سوشل میڈیا پر مقبول شہزادے عبدالمتین کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا

بندر سری بیگاوان ( اے ایف پی ) برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے اپنے سب سے چھوٹے بیٹوں میں سے ایک کو ملک کا نیا وزیرِ خارجہ نامزد کر دیا ہے ۔

 اس اقدام کو تیل کی دولت سے مالامال اس سلطنت میں قیادت کی اگلی نسل کو تیار کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ شہزادہ عبدالمتین اپنی دلکش اور جاذبِ نظر شخصیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 30 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور انہیں شاہی خاندان کا ایک جدید اور متحرک چہرہ سمجھا جاتا ہے ۔79 سالہ سلطان کی جانب سے کیے گئے ان انقلابی فیصلوں میں ان کے ایک اور چھوٹے بیٹے ، شہزادہ عبدالملک کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں