یواے ای کے جوہری پلانٹ پر ڈرون حملہ جوہری سلامتی کی سنگین خلاف ورزی قرار

 یواے ای کے جوہری پلانٹ  پر ڈرون حملہ جوہری سلامتی  کی سنگین خلاف ورزی قرار

ویانا (اے ایف پی)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے براکہ جوہری بجلی گھر پر ہونے والا ڈرون حملہ جوہری سلامتی کی سنگین خلاف ورزی تھا ۔

انہوں نے ویانا میں ایجنسی بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرامن مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی جوہری تنصیبات پر کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے ۔متحدہ عرب امارات نے 17 مئی کو ہونے والے اس حملے کا الزام عراق میں موجود ایران نواز مسلح گروہوں پر عائد کیا تھا۔ یہ حملہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران ایرانی ڈرونز اور میزائل حملوں کے سلسلے کے بعد پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں