چینی صدر شی جن پنگ 7 سال بعد 8جون کو شمالی کوریا کا دورہ کریں گے
بیجنگ (اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ 8اور9جون کو 7سال بعد شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے ، دونوں ملکوں نے اس اہم ترین دورے سے متعلق گزشتہ روز اعلان کیا ۔
چینی ریاستی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کا دورہ خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کا تازہ ترین مظہر ہے ۔یہ دورہ 2026 میں صدر شی جن پنگ کا پہلا غیر ملکی سفر بھی ہوگا۔اعداد و شمار کے مطابق شمالی کوریا کی 95 فیصد تک تجارت اور 85 فیصد برآمدات کا انحصار چین پر ہے جبکہ وہ شدید عالمی پابندیوں کے باوجود اپنی معیشت کو برقرار رکھنے کیلئے بیجنگ پر انحصار کرتا ہے ۔