غیریقینی سیاسی ومعاشی صورتحال ایئرکینیڈا کی کیوبا کیلئے فلائٹس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل

غیریقینی سیاسی ومعاشی صورتحال  ایئرکینیڈا کی کیوبا کیلئے فلائٹس  غیرمعینہ مدت کیلئے معطل

مونٹریال (اے ایف پی)ایئر کینیڈا نے سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث کیوبا کیلئے اپنی فضائی سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا کی قومی فضائی کمپنی نے بیان میں کہا کہ وہ اپنے صارفین کو مستقبل کے سفر کے حوالے سے زیادہ واضح صورتحال فراہم کرنا چاہتی ہے ، اسی لئے کیوبا کیلئے پروازیں عارضی طور پر روکنے کی بجائے اب غیر معینہ مدت کیلئے معطل کی جا رہی ہیں۔ایئر کینیڈا نے اس سے قبل فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ نومبر تک کیوباکیلئے پروازیں معطل رکھے گی، تاہم اب کمپنی نے کہا ہے کہ وہاں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث یہ فیصلہ طویل مدت کیلئے کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں