جموں:ضلع پونچھ میں آتشزدگی سے 12دکانیں جل گئیں

جموں:ضلع پونچھ میں آتشزدگی  سے 12دکانیں جل گئیں

جموں (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آتشزدگی سے درجن بھر دکانیں جل گئیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مغل روڈ کے ساتھ واقع بفلیاز سنٹرل مارکیٹ میں اتوارکی صبح 5 بجے آگ ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جو قریبی دکانوں تک پھیل گئی۔علاقے میں فائر  سروس کی عدم موجودگی سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایاجاسکا۔ سورنکوٹ سے فائر ٹینڈر آگ لگنے کے ایک گھنٹے بعد پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نقصانات کاجائزہ لے اور متاثرہ خاندانوں کا ذریعہ معاش دوبارہ بحال کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں