تائیوان کی جنگی مشق ،نئے موبائل ہمارس راکٹ سسٹم کا استعمال
تائچونگ(رائٹرز)تائیوان کی فوج نے گزشتہ روز اپنے نئے موبائل ہمارس راکٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے جنگی مشق کی۔۔
، جس میں فرضی طور پر حملہ آور چینی افواج پر وار کیا گیا اور ’’شوٹ اینڈ اسکوٹ‘‘حکمت عملی کا مظاہرہ کیا گیا، یعنی فائرنگ کے فوراً بعد تیزی سے مقام تبدیل کرنا تاکہ جوابی حملے سے بچا جا سکے ۔تائیوان نے گزشتہ سال پہلی بار ہمارس سسٹم کا تجرباتی استعمال کیا تھا، جو لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے ۔ بدھ کے روز پہلی بار اسے تائیوان کے مغربی ساحل کے مرکزی شہر تائچونگ میں فائر کیا گیا۔