صومالیہ کے فٹبال ریفری کو امریکا داخل ہونے سے روک دیاگیا، فیفا لسٹ سے بھی خارج
موغادیشو(اے پی)صومالیہ سے تعلق رکھنے والے ورلڈ کپ ریفری عمر آرٹان کومیامی ایئرپورٹ پر امریکا میں داخل ہونے سے روک دیاگیا۔۔۔
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس اقدام کی وجہ ویٹنگ سے متعلق خدشات بتائی تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اس کے بعد فیفا نے انہیں ریفری لسٹ سے خارج کر دیا۔ امریکا میں داخلے سے روکنے اور بعد ازاں فیفا کی جانب سے ٹورنامنٹ سے باہر کئے جانے کے بعد وطن واپسی پر ان کے ملک میں عوامی اور سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے انہیں ہیرو کا درجہ دیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ آرٹان کو افریقہ کے بہترین ریفریز میں شمار کیا جاتا ہے اور 2025 میں انہیں براعظم کا بہترین مرد ریفری بھی قرار دیا گیا تھا۔