ٹرمپ کا نئے نامزد کردہ انٹیلی جنس سربراہ کو ’’چھانٹیاں ‘‘کرنے کا حکم

 ٹرمپ کا نئے نامزد کردہ انٹیلی جنس سربراہ کو ’’چھانٹیاں ‘‘کرنے کا حکم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے نامزد کردہ انٹیلی جنس سربراہ کو ہدایت دی ہے۔۔

 کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی ایجنسی کے حجم میں فوری کمی کرے ۔ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ انہوں نے بل پلٹے کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفترِ قومی انٹیلی جنس کے عملے کو کم کرے اور انہیں دوبارہ اپنی متعلقہ ایجنسیوں میں واپس بھیج دے ۔رپورٹ کے مطابق بل پلٹے 19 جون کو بطور قائم مقام ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاہم ان کی تقرری پر امریکی قانون سازوں نے سخت تنقید کی ہے کیونکہ ان کا انٹیلی جنس کے شعبے میں کوئی تجربہ نہیں ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں