مودی نے نہرو کا ریکارڈ توڑ دیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )نریندر مودی بھارت کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والے منتخب وزیرِاعظم بن گئے ہیں۔۔
، انہوں نے گزشتہ روز ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کا سب سے زیادہ دنوں تک حکومت کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نریندر مودی نے 26 مئی 2014 کو پہلی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا اور اب وہ مسلسل 4 ہزار 399 روز تک اقتدار میں گزار چکے ہیں جبکہ جواہر لعل نہرو کی بطور منتخب وزیرِاعظم اقتدار کی مجموعی مدت 4 ہزار 398 دنوں پر محیط تھی۔ اگرچہ جواہر لعل نہرو کی وزارتِ عظمیٰ 1947 میں انڈیا کی آزادی سے شمار کی جاتی ہے لیکن مودی کا یہ ریکارڈ 1952 کے پہلے عام انتخابات کے بعد کے دور سے شمار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 2024 میں نریندر مودی، جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ انڈیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے ۔