بحرِ ہند میں دنیا کا سب سے بڑا ’’وہیل قبرستان‘‘دریافت
7ہزارمیٹر گہرائی میں 500 وہیلزکے ڈھانچے ،کئی 5 اعشاریہ 3 ملین سال پرانے
پیرس(اے ایف پی)چینی سائنسدانوں نے بحرِ ہند کی تہہ میں دنیا کا سب سے بڑا وہیل قبرستان دریافت کیا ہے ، تحقیق کے مطابق یہ نہ صرف اب تک دریافت ہونے والا سب سے گہرا بلکہ سب سے قدیم وہیل قبرستان بھی ہے ، جہاں کچھ فوسلز 5 اعشاریہ 3 ملین سال پرانے ہیں۔سائنسدانوں نے ایک چھوٹی آبدوز کے ذریعے اس علاقے کا مشاہدہ کیا اور وہاں ایسی کئی سمندری مخلوقات دیکھی ہیں جو ممکنہ طور پر سائنس کیلئے نئی ہو سکتی ہیں، اور یہ سب ان مردہ وہیلوں کی باقیات پر زندہ ہیں۔تحقیق میں تقریباً 500 وہیلوں کے ڈھانچے دریافت ہوئے جو 7ہزارمیٹر گہرائی میں بحرِ ہند کے اس علاقے میں موجود ہیں، جو آسٹریلیا کے مغرب میں ایک ہزار200 کلومیٹر طویل پٹی پر پھیلے ہوئے ہیں۔وہیل کے زوال کا ماحولیاتی نظام وہ قدرتی عمل ہے جس میں سمندر کی تہہ میں گرتی ہوئی مردہ وہیلیں گہرے سمندری جانداروں کیلئے خوراک اور رہائش کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔