طنزیہ فن پارے بنانیوالا مصور قتل
وارسا (اے ایف پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر طنزیہ فن پارے تخلیق کرنے کیلئے مشہور روسی مصور رابرٹ کوزوکوف کو مشرقی پولینڈ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔۔۔
پولینڈ کے شہر لوبلن میں ضلعی پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان مارسِن کوزاک نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 44 سالہ روسی شہری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جسے ذرائع ابلاغ میں سیمیون اسکریپیتسکی کے نام سے جانا جاتا تھا اور ان کا شمار روسی حکومت کے ناقد فنکاروں میں کیا جاتا تھا۔قتل کے سلسلے میں بیلاروس کے دو شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔