58 ممالک بارودی سرنگوں سے متاثر
جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے کم از کم 58 ممالک اور خطے اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں سے متاثر ہیں۔۔۔
جبکہ میانمار، شام، افغانستان اور یوکرین میں شہریوں کی بڑی تعداد ان کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہو رہی ہے ۔ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے ایک بیان میں کہا کہ تمام ممالک کو چا ہئے کہ وہ ان ہتھیاروں کی تیاری، استعمال اور ترسیل کے خاتمے کیلئے دوبارہ عزم کریں اور پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے تعاون بڑھائیں۔ان کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں بارودی سرنگوں اور جنگی باقیات کے باعث کم از کم 945 افراد ہلاک اور4ہزار325 زخمی ہوئے ، جو لینڈ مائن اور کلسٹر اسلحہ مانیٹر کے اعداد و شمار پر مبنی ہے ۔