سرمایہ کار محتاط ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا،سٹاک مارکیٹس مستحکم

سرمایہ کار محتاط ،عالمی منڈی میں  تیل مہنگا،سٹاک مارکیٹس مستحکم

لندن(اے ایف پی)عالمی منڈیوں میں بدھ کو سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے شرح سود کے فیصلے اور امریکا و ایران کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز کے پیش نظر محتاط رہے ۔ تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔۔۔

،برینٹ نارتھ سی کروڈ1اعشاریہ3 فیصد بڑھ کر 79اعشاریہ 98ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ1اعشاریہ4فیصد اضافے سے 75اعشاریہ35ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ سٹاک مارکیٹس مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق او ای سی ڈی ممالک کے تیل کے ذخائر مئی میں 1990 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ بنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں