تاجکستان:یوم آزادی پر 11 ہزار قیدیوں کی رہائی کا اعلان

تاجکستان:یوم آزادی پر 11 ہزار قیدیوں کی رہائی کا اعلان

دوشنبے (اے ایف پی) تاجکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کی 35ویں یوم آزادی کے موقع پر 11 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ۔۔۔

حکام کے مطابق 6 ہزار 700 سے زیادہ افراد کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی۔ سرکاری اخبار کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد قیدی فائدہ اٹھائیں گے ، یہ عمل آئندہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ رہائی پانے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور کم عمر قیدیوں کی ہے ، تاہم سیاسی قیدیوں سے متعلق تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں