یورپ میں شدید گرمی کی لہر ، فرانس میں 13افراد ڈوب کر ہلاک
پیرس،لندن،میڈرڈ(اے ایف پی)یورپ شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے ،یورپ بھر میں جاری شدید ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ۔۔۔
، فرانس میں گرمی سے متعلق واقعات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گرمی سے بچنے کیلئے نہاتے ہوئے 13 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ۔جنوب مشرقی فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران ایک خاندان کی کار سے 2 کم عمر بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،بچوں کی لاشیں گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے ملیں۔ بچوں کی عمریں دو اور چار سال تھیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں فرانس میں شدید گرمی کے باعث مزید سینکڑوں سکول بند کردئیے گئے ۔برطانیہ ،جرمنی،سپین،بیلجیئم ، اٹلی ودیگر یورپی ممالک میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیاگیاہے ، برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں کیلئے بلند ترین ہیٹ وارننگ جاری کر دی ۔ سپین اور پرتگال میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ بیلجیم میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،ماہرین نے صورتحال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔