جنوبی کوریا:مارشل لا مقدمے میں سابق وزیر انصاف کو 25 سال قید
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر یون سوک یول کی جانب سے مارشل لا کے اعلان کے مقدمے میں سابق وزیر انصاف پارک سونگ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔۔
،سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے مطابق پارک نے ایسے اقدامات میں کردار ادا کیا جن سے ملک میں آئینی نظام کو خطرہ لاحق ہوا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق وہ مارشل لا کے اعلان کے بعد حکومتی اجلاس میں شریک ہوئے اور گرفتاریوں کے لیے جیلوں کی گنجائش کا جائزہ لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان کے اقدامات سے جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ پیدا ہوا۔