دنیامیں بھوکے افراد تک امداد فراہمی میں رکاوٹ،اسلحہ آزادانہ منتقل ہو رہا،پوپ لیو کی سخت تنقید
روم(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیامیں بھوک ختم کرنے سے زیادہ جنگوں کو ترجیح دی جا رہی۔۔
، جس کے باعث دنیا کے بھوکے افراد تک امداد کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ، جبکہ اسلحہ آزادانہ طور پر منتقل ہو کر تنازعات کو مزید بھڑکا رہا ہے ۔روم میں عالمی خوراک پروگرام کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران پوپ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھوک اور اس کی بنیادی وجوہات کے خلاف جنگ کے لیے مختص وسائل میں اضافہ کیا جائے ، اور ان رکاوٹوں کو ختم کیا جائے جو ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں حائل ہیں۔