روسی ڈرون حملے ، مصری بحری جہاز کے باورچی سمیت 5افرادہلاک
کیف(اے ایف پی)یوکرین نے کہا ہے کہ پیر کو روسی ڈرون حملوں میں مختلف علاقوں میں 5افراد ہلاک ہو گئے
، بحیرہ اسود میں ایک مصری بحری جہاز کے عملہ کا رکن اور سومی ریجن میں خاندان کے تین افراد مارے گئے ۔ڈرون حملے کے باعث جہاز کو شدید نقصان پہنچااورایک 58 سالہ مصری کک ہلاک ہوا جبکہ دیگر عملے نے کشتی کے ذریعے جان بچائی۔ دوسری جانب یوکرین کے میزائل حملے میں روس کے جنوب مغربی شہر وورونیز میں 5افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔