امریکا کا ایران معاہدے پر خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،مارکو روبیو دورہ کرینگے
جنیوا(دنیا نیوز)امریکا نے ایران سے متعلق ابتدائی معاہدے پر خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔۔
مارکو روبیو بحرین میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ، جہاں امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق مارکو روبیو کی خلیجی قیادت سے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور علاقائی سلامتی سے متعلق اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔