بیلجیم :پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے مذاکرات،5 طالبان عہدیداروں کوصرف 1 دن کا ویزا جاری
برسلز (اے ایف پی) بیلجیم نے 5طالبان عہدیداروں کو ویزے جاری کر دئیے ہیں، جو آئندہ چند روز میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کیلئے برسلز پہنچیں گے ۔۔
بیلجیم حکام کے مطابق سکیورٹی جانچ کے بعد ویزے منظور کیے گئے ، تاہم یہ صرف ایک دن کیلئے کارآمد اور صرف بیلجیم تک محدود ہوں گے ۔ یورپی یونین غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور مسترد شدہ پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملے پر طالبان حکام سے بات چیت کر رہی ہے ۔