وجہ کیا ہے ؟
پیر س (اے ایف پی )ماہرینِ موسمیات کے مطابق اس ہیٹ ویو کی وجہ ایک مخصوص موسمی نظام ہے جسے "اومیگا بلاک " (Omega block) کہا جاتا ہے ۔
یہ نظام یونانی لفظ 'اومیگا' کی شکل میں گرم ہوا کو ایک خاص خطے میں مقید کر دیتا ہے ، جس سے درجہ حرارت معمول سے 18 ڈگری سیلسیئس تک زیادہ ہو جاتا ہے ۔ یورپی یونین کی 'کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس' کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برجس نے بتایا کہ اس ریکارڈ توڑ گرمی کی وجہ شمالی افریقہ سے آنے والی گرم ہوا کا ایک کم دباؤ کا نظام ہے جس نے گرمی کو ایک "ہیٹ ڈوم" (Heat Dome) کی شکل میں مقفل کر دیا ہے اور ٹھنڈی ہوا کو اندر نہیں آنے دے رہا۔