روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے ،5ہلاک ،درجنوں زخمی
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ روسی فضائی حملوں میں یوکرین میں 2 افراد ہلاک ، 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق دنیپروپیٹروسک، سومی اور زاپوریژیا سمیت مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب یوکرین کی جوابی کارروائیوں میں روس اور روس کے زیر قبضہ علاقوں میں 3 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ہوئے ۔ یوکرینی صدر نے روس کے اہم فوجی صنعتی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔