وینزویلا زلزلہ:32 گھنٹے بعد نومولود بچہ زندہ نکال لیا گیا

وینزویلا زلزلہ:32 گھنٹے بعد  نومولود بچہ زندہ نکال لیا گیا

رلا گوئرا (اے ایف پی)وینزویلا کے ساحلی شہرلا گوئرا میں دو طاقتور زلزلوں کے بعد تباہ حال عمارت کے ملبے سے 18 دن کے نو مولود بچے کو 32 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو ملبے کے درمیان روشنیوں کی مدد سے بچے کو احتیاط سے باہر نکالتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بچے کو کمبل میں لپیٹ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ اس کی ماں کو ایک گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا۔ طبی عملے کے مطابق بچہ محفوظ اور بغیر کسی چوٹ کے ہے ، جسے ماں کی جانب سے ممکنہ طور پر بچانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں