نائیجیریا :مسلح افراد کا حملہ 17 کسان قتل، متعدد اغوا
کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زمفارا میں مسلح افراد کے حملے میں 17 کسان ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے تونگار باؤرے گاؤں پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کے باعث جرائم پیشہ گروہوں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بلاک کر دی ۔ حالیہ ہفتوں میں کسانوں پر یہ اس نوعیت کا دوسرا بڑا حملہ ہے۔