جرمن فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی، لازمی سروس کی بحالی پر غور
برلن(اے ایف پی)جرمنی کو فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا ہے ، جس کے باعث حکومت جولائی 2027 تک لازمی فوجی سروس دوبارہ بحال کرنے پر فیصلہ کرے گی۔
پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ تھامس روویکمپ کے مطابق ملک کو روس کے بڑھتے خطرات اور عالمی صورتحال کے پیش نظر اپنی فوج کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار تک بڑھانی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ رضاکارانہ بھرتی نظام کے باوجود رواں سال صرف 530 افراد فوج میں شامل ہوئے ، حالانکہ تین لاکھ نوجوانوں سے رابطہ کیا گیا تھا۔ حکومتی منصوبے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں لازمی فوجی خدمت واپس لانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔